معروف ہدایت کار اقبال حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کالج کے دنوں میں بشریٰ انصاری کی تصاویر میگزین سے کاٹ کر سنبھال کر رکھتے تھے۔
بشریٰ انصاری سینئر اور مایہ ناز اداکارہ ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں سے انڈسٹری پر راج کر رہی ہیں جبکہ اقبال حسین کا شمار بھی نامور ڈائریکٹر میں ہوتا ہے۔
تاہم حال ہی میں بشریٰ انصاری اور اقبال حسین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران پہلی بار اپنی محبت کی دلچسپ کہانی بیان کی۔
اقبال حسین نے انکشاف کیا کہ وہ برسوں سے بشریٰ انصاری محبت کرتے تھے، جب کالج میں تھے تو بشریٰ انصاری کی میگزین سے کاٹی گئی تصاویر اپنے پاس سنبھال کر رکھتے تھے۔
یہ پڑھیں: بشریٰ انصاری میری شادی کسی اور سے کروا رہی تھیں، شوہر اقبال حسین
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی اسلام آباد بھی جانا شروع کردیا تھا کیونکہ بشریٰ وہاں کام کرتی تھیں تاہم اس وقت وہ مصروف رہتی تھیں اور انہوں نے کبھی مجھ پر توجہ نہیں دی تھی۔
بشریٰ انصاری نے بتایا کہ انہوں نے 90 کی دہائی میں ایک شو کی میزبانی کی تھی جس میں کالج کے طالب علم اقبال حسین آئے تھے۔ اس وقت میں نے ان کے ہیئر سٹائل کا مذاق بھی اڑایا تھا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
اداکارہ کے مطابق برسوں بعد انہوں نے بتایا کہ وہ مجھے سامنے دیکھ کر بالکل دنگ رہ گئے تھے اور یہ ہماری پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔


