site
stats
انٹرٹینمںٹ

کراچی کے فٹ پاتھ اسکول کو دھمکیاں ، اداکارہ بشریٰ انصاری میدان میں آگئی

کراچی :  عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تین سال سے قائم فٹ پاتھ اسکول کو دھمکیوں پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے غریب بچوں کی پڑھائی بند نہ کرے۔

تفصیلات کے مطاق تین سال سے چلنےوالے فٹ پاتھ اسکول کو دو دن میں بند کرنے کی دھمکیوں کے بعد سیاسی و سماجی شخصیات نے فٹ پاتھ اسکول کی دفاع میں سامنے آگئے۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا اگر کوئی اچھا کام کررہا ہے تو اسے روکیں تو نہیں۔

بشری ٰ انصاری نے حکومت سے اپیل کی کہ خداراغریب بچوں سے اسکول مت چھینیں جبکہ انھوں نے فٹ پاتھ اسکول کی حمایت میں آواز اٹھانے پروسیم بادامی کاشکریہ ادا کیا۔


مزید پڑھیں : سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا 3 سال سے قائم فٹ پاتھ اسکول ختم کرنے کا حکم


یاد رہے کہ دو روز قبل فٹ پاتھ اسکول کی پرنسپل انفاس شاہ نے دعویٰ کیا کہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر ناہید درانی نے انہیں دھمکیاں دی ہیں اور فوری طور پر فٹ پاتھ اسکول کا پروجیکٹ ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسکول انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں فٹ پاتھ خالی نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مداخلت کی اپیل کی ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ فٹ پاتھ اسکول کو بچانے کیلئے ہماری مدد کی جائے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

loading...

Most Popular

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top