اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

بشریٰ انصاری نے عمران اشرف اور سجل علی کا نکاح کروادیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کیا شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عمران اشرف اور سجل علی کا نکاح کروادیا۔

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں آرٹس کونسل میں منعقدہ ’عالمی اردو کانفرنس‘ میں شرکت کی جس میں ان کے ساتھ اداکار عمران اشرف ودیگر بھی موجود تھے۔

اداکارہ نے تقریب میں عمران اشرف اور سجل علی کی شادی سے متعلق بات کی جسے سن کو عمران بھی حیران رہ گئے۔

- Advertisement -

بشریٰ انصاری، عمران اشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’آپ نے نہیں سنا میں نے آپ کی اور سجل علی کی شادی کروادی ہے۔ آپ کو پتا نہیں ہے۔

عمران اشرف ان سے مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’اللہ کا واسطہ ہے، سجل میری بہن ہے۔‘

اداکارہ کہتی ہیں کہ نہ عمران مجھے چھ ماہ سے ملا ہے نہ سجل مل رہی ہے لیکن میں نے ان کی شادی کروادی ہے۔

عمران اشرف کہتے ہیں کہ آپ لوگ دعا کریں لیکن ابھی ایسا کچھ بھی نہیں ہے، بشریٰ انصاری کہتی ہیں کہ ’میری طرف تو یہ ہے کہ اس مرتبہ بیٹا بھاگ جانا شادی مت کرنا، بعد میں شادی کرلینا ہم راضی ہوجائیں گے۔

بشریٰ انصاری کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور ان کے مداحوں نے اداکارہ کے انداز کو بے حد سراہا۔

واضح رہے کہ عمران اشرف نے پہلی شادی کرن اشفاق سے کی تھی ان کا ایک بیٹا روہان ہے جبکہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے اور کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی ہے۔

سجل علی نے اور احد رضا میر 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان سے متعلق بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے لیکن دونوں سے اس سے متعلق لب کشائی نہیں کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں