تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

طلاق کیوں ہوئی ؟ بشریٰ انصاری نے پوری داستان بیان کردی

کراچی : پاکستان ٹیلی وژن کی سینئر اور معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی طلاق کی وجوہات اور اُن دنوں کے حالات کے بارے میں کھل کر عوام کو بتا دیا۔

ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے پہلی بار کسی انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے36 سال بعد میں نے خود ہی طلاق لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں طلاق زندگی کے برے وقت سے نکلنے کا ایک حل تو ہے لیکن میں ان میں سے نہیں جن کو طلاق دی گئی ہو بلکہ گزشتہ سال میں نے خود اپنے شوہر کو طلاق دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ نکاح کے وقت میرے والد نے میرے لیے یہ کام کیا تھا کہ میری بیٹی جب چاہے طلاق دے سکتی ہے جس کا فیصلہ میں نے مجبور ہوکرشادی کے 36سال بعد کیا۔

اپنے انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ جب تک ہمیں سمجھ آئی کہ ہماری زندگی میں بہت مسائل ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہ سکتے تب تک بہت دیر ہوچکی تھی کیونکہ بچے اسکول جانے لگ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے میں جب بھی مشکل میں ہوتی تو سوچتی تھی کہ یہ وقت مشکل ہے یا پھر طلاق کے بعد والا مشکل ہوگا کیوں کہ میرے پاس دو بیٹیاں ہیں اور اگلی زندگی میں بھی یہی مسائل رہے تو بہتر یہی ہے کہ اسی زندگی کو برداشت کیا جائے اور ایسے ہم نے 36 سال گزار لیے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ جب میری بیٹیوں کی شادی ہوگئی اور اُن کے بچے بھی ہوگئے تو لگا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایک دوسرے کو ریلیف دیا جائے حالانکہ آج کل ایسا نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ ملک کی نامور اداکارہ اور صدارتی ایوارڈ یافتہ بشریٰ انصاری نے شوبز انڈسٹری میں بطور چائلڈ ایکٹر1950 میں قدم رکھا اور وہ طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں تاہم پپٹ شو کلیاں اور ڈرامہ سیریل آنگن ٹیڑھا نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا جب کہ وہ ایک پاکستانی فلم سمیت متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی جس سے ان کی دو دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں تاہم گزشتہ سال دونوں میاں بیوی میں علیحدگی ہوگئی اور بات طلاق پر ختم ہوئی۔

Comments

- Advertisement -