تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’زندگی پھولوں کی سیج نہیں‘

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی جس میں وہ پھولوں کے ساتھ کھڑی ہیں، اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ معنی خیز کیپشن بھی تحریر کیا۔

بشریٰ انصاری نے ایک تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’زندگی پھولوں کی سیج نہیں لیکن ہاں زندگی تو ہے، یا اللہ رحم۔‘

اداکارہ نے ایک اور تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’امریکا میں ماسک ضرور پہنیں، اپنی اور دوسری کی حفاظت کریں۔‘ اداکارہ کی پوسٹ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اس وقت امریکا میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بشریٰ انصاری کی شادی کی تقریب میں رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘بشریٰ انصاری دو ماہ قبل انسٹاگرام پر کہہ رہی تھیں کہ کرونا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جب کہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ آنٹی وہی ہیں جن کی بہن کا کورونا سے انتقال ہوا ہے اور جو لائیو سیشن میں کورونا ایس او پیز کا بتارہی تھیں اور اب یہ کھلے کھلے عام رقص کر رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -