تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

معروف اداکارہ نے مرحوم والد کی یادگار تصویر شیئر کردی

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے مرحوم والد، پروڈیوسر احمد بشیر کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنے والد کی 6 دہائیوں پرانی تصویر شیئر کی، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے اُن کے والد فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا ہے کہ ’میرے والد مرحوم احمد بشیر، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر فلم ’نیلا پربت‘ فلم بناتے ہوئے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’فلم ’نیلا پربت‘ 60 کی دہائی کی پاکستان کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔‘

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے بشریٰ انصاری اور اُن کے والد کی صلاحیتوں اور کام کی تعریف کی جا رہی ہے۔

مداح اداکارہ کے والد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -