پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

بشریٰ انصاری بھی کراچی کی حالتِ زار پر خاموش نہ رہ سکیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری بھی کراچی کی حالتِ زار پر خاموش نہ رہ سکیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں کراچی کے بارے میں سوچتی رہتی ہوں جب عام طور پر لوگ کہتے ہیں کہ کراچی گندا ہے، سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں بالکل ٹھیک کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ٹوٹا پھوٹا ہے لیکن لوگ ٹھیک ہیں، یہاں پنجاب، خیبرپختونخوا یا پھر بلوچستان سے کوئی آئے تو اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ پچھلے تیس چالیس سال سے سن رہے ہیں کہ کراچی پر کوئی توجہ نہیں دے رہا، اتنے سال گزر چکے ہیں کیوں نہیں کسی کو احساس ہوتا کہ کبھی تو کراچی کے لے کچھ کریں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت پر تنقید نہیں کررہی ہے لیکن اتنا کہوں گی کہ جو ذمہ داران ہیں وہ ہر سال یہ بیان کیوں دیتے ہیں کہ ہم بہتر کررہے ہیں پر ہمیں نظر کچھ نہیں آتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ کوئی تو ایسا ہو جو یہ معجزہ کر دکھائے کب تک کریں گے ہمیں جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم بہت سارے لوگوں کو اٹھ کر پٹیشن فائل کرنی چاہیے شاید پورے کراچی کو کرانی چاہیے کس کے خلاف کریں جو یہاں ذمہ دار ہیں، وہ بھی کراچی کے ہیں کیا ان کو کراچی سے پیار نہیں ہے، کب آپ اس شہر کو ٹھیک کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں