جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

بشریٰ انصاری کا طلاق یافتہ شخص سے شادی کرنے والی لڑکیوں کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے طلاق یافتہ شخص سے شادی کرنے والی لڑکیوں کو مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر لڑکیوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لڑکیاں ایسے مرد سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں جس کے بچے اور ماضی کے رشتے ہیں انہیں اس کی طلاق کی وجوہات کا بھی جائزہ لینا چاہیے، یہ ایک سوال ہے، یہ جاننا آپ کا حق ہے کہ پہلا رشتہ کیوں ٹوٹا، دیکھیں پہلے اس نے طلاق کیوں لی، ہاں، یہ عورت کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے، اس کا مزاج مشکل ہو اس وجہ سے وہ چھوڑ کر چلی گئی ہو۔

یہ پڑھیں: جہیز میں سونا دینے کے بجائے گاڑی خرید کردیں، بشریٰ انصاری

بشریٰ انصاری نے کہا کہ کوئی لڑکی دوسرے کے بچوں کی ذمہ داری نہیں لیتی، لڑکے سوچتے ہیں کہ میں زندگی میں آگے بڑھ جاؤں گا، دوسری اہلیہ کو جب پہلی بیوی شوہر کے بارے میں بتاتی ہے تو وہ اس کو سنجیدگی سے نہیں لیتی اور کہتی ہے کہ اس کو چھوڑ دیا ہے اس لیے ایسا کہہ رہی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر مرد نے پہلی مرتبہ کوئی گڑ بڑ کی ہے تو دوسری اور تیسری مرتبہ بھی کرسکتا ہے کیونکہ اس کی فطرت ہے، اگر کوئی مرد پہلی بیوی کے ساتھ ’ٹاکسک‘ تھا تو یہ اس کی عادت ہے جو نہیں بدلتی، ایسا کیسا ہوسکتا ہے کہ وہ آپ کی بیٹی کو تنگ نہیں کرے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں