اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

بہن کے انتقال پر بشریٰ انصاری کا جذباتی پیغام، آنکھیں نم!

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بہن سنبل شاہد کے انتقال پر پہلا جذباتی پیغام جاری کیا جس نے مداحوں کی بھی آنکھیں نم کردیں۔

سینئر اداکارہ سنبل شاہد کے انتقال پر بشریٰ انصاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں والدہ سمیت تینوں بہنیں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں جذباتی جملہ لکھا کہ ‘کیا پتا تھا کہ ہم جنوری 2021 میں تمہاری آخری سالگرہ منارہے ہیں’۔

تصویر میں اداکارہ بشریٰ انصاری کو سنبل شاہد سمیت نیلم بشیر اور والدہ کے ہمراہ مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد انتقال کرگئيں

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل شاہد کوروناوائرس کے باعث دار فانی سے کوچ کرگئیں، وہ کورونا وبا کا شکار تھیں اور ان کا علاج لاہور کے سی ايم ايچ ميں ہورہا تھا۔

اداکارہ کو 22 اپريل کو وينٹ ليٹر پر منتقل کیا گيا تھا۔ سنبل شاہد اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں