اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کیس کو سلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کیس کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی اوران کے قانونی شوہرکیخلاف درخواست بدنیتی پرمبنی ہے استدعا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا11 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدت کےدوران نکاح کےکیس کو خارج کرنے کا حکم دیاجائے اور اس درخواست کے زیرالتوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔
درخواست گزار کے وکلا کی جانب سے کیس کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرانے کی کوشش جاری ہے۔