جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

بشریٰ بی بی کی بیٹی اور بھابھی نے کہا بانی کی آنکھ ٹھیک نہیں ہے، علیمہ خانم

اشتہار

حیرت انگیز

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بیٹی اور بھابھی نے کہا بانی کی آنکھ ٹھیک نہیں ہے۔

علیمہ خانم نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل اس امید پر گئے کہ بانی کی صحت سے متعلق جان سکیں، اڈیالہ کے باہر جانے نہیں دیا گیا اور چکری پر ہمیں روک لیا گیا، بشریٰ بی بی کی بھابھی اور بیٹی آج ملاقات کرکے آئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے علاج کیلئے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد لے جانے کا کہا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر فیصل کو انھیں دیکھنے دیا جائے

علیمہ خانم نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ان کا بلڈٹیسٹ کرایا جائے اور رپورٹ سامنے لائیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا بہنیں میری صحت کے حوالے سے آواز اٹھائیں

ہمیشرہ بانی تحریک انصاف نے کہا کہ بیرسٹرسلمان صفدر نے سپریم کورٹ میں ہمیں انتہائی تشویش ناک خبریں بتائیں، سلمان صفدر کو بانی نے کہا کہ دو ہفتے تک انھیں نظر نہیں آرہا تھا۔

ہمیں بتایا گیا بانی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کررہے ہیں، ہمیں کہا گیا جس ڈاکٹر کا آپ نام دے رہے ہیں وہ قبول نہیں، ہم نے تعاون کرتے ہوئے مزید 2 ڈاکٹرز کے نام دیے تھے، جب اہلخانہ کے ڈاکٹر قبول نہیں تھے تو ہم نے ڈاکٹر برکی کا نام دیا۔

علیمہ خانم نے کہا کہ جیل انتظامیہ نے کہا قاسم زمان کو بھیج دیں ہمارا جواب تھا وہ ڈاکٹر نہیں، ہم کہتے رہے بانی سے ایک ڈاکٹر اور اہلخانہ کو ملنے دیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں کسی سرکاری یا کسی ادارے کے ڈاکٹر پر اعتبار نہیں، یہ جو حکومتی رپورٹ ہے ہمیں اندازہ تھا رپورٹ ایسی ہی ہوگی، دوپہر کو مجھے ایک پی ٹی آئی رہنما کی کال آئی کہا آپ کہیں تو قاسم زمان کو بھیج دیں۔

بانی پی ٹی آئی کے علاج میں مزید کوئی تاخیر برداشت نہیں کریں گے، علیمہ خانم

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں