بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

خاتون اول کے خلاف میڈیا پروپیگنڈا، عالیہ حمزہ کی پیمرا میں درخواست جمع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے خاتون اول  بشریٰ بی بی کے خلاف میڈیا پروپیگنڈے سے متعلق پیمرا میں درخواست جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق خاتون اول کے خلاف میڈیا پروپیگنڈے متعلق تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے پیمرا میں درخواست جمع کرادی۔

درخواست میں کہا گیا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر خاتون اول کی تضحیک دیکھ کر افسوس ہوا، پاکستانی میڈیا کا پروپیگنڈا بھارتی ٹی وی چینلزنےبھی بریکنگ نیوزبناکر چلایا۔

عالیہ حمزہ نے استدعا کی کہ نجم سیٹھی اور ان کے اخبار سے وضاحت لی جائے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان، خاتون اول، حکومتی شخصیات اور اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا والے افراد کے خلاف ایف آئی اے نے کارروائیاں تیز کر دیں۔

انٹیلی جنس بیورو نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی ہدایت پر پراپیگنڈا کرنے والوں کی لسٹیں تیار کر کے سائبر کرائم کو بھیج دیں ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو 270 سوشل میڈیا صارفین کی لسٹیں فراہم کی گئیں، جن پر کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں