The news is by your side.

Advertisement

بشریٰ بی بی نے ناراض خواتین کو منا لیا، بیان سن کر کارکنان کی آنکھیں نم ہوگئیں

لاہور : عمران خان کی اہلیہ نے  ٹکٹس نہ ملنے پر مظاہرہ کرنے والی پی ٹی آئی کی ناراض خواتین کارکنان کو منالیا، بشریٰ بی بی کا بیان سن کر خواتین کے آنسو نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں ٹکٹس نہ ملنے کیخلاف تحریک انصاف کی مشتعل خواتین کارکنان لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سراپا احتجاج تھیں۔

بشریٰ بی بی نے خواتین کو منانے میں اہم کردار ادا کیا، اس موقع پر عمران خان کی اہلیہ نے انہیں گھر میں بلا کر عمران خان کی جدوجہد کے حوالے سے واقعات بیان کئے۔

بشریٰ بی بی سے واقعات سن کر خواتین متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں اور کسی بھی ترغیب کے بغیر ناراضی ختم کرنے کا اعلان کردیا، بعض خواتین بشریٰ بی بی کا بیان سن کر رو پڑیں، ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی شفیق اور پیاری خاتون ہیں، ان کی باتیں سن کر ہمارے آنسو نکل آئے۔

خاتون کارکن فاطمہ عثمان، سعدیہ سہیل اور ڈاکٹر زرقا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کچھ بھی نہ ملے پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گی اور بڑھ چڑھ کر تمام کاموں میں حصہ لیں گی، چیئرمین عمران خان کو نئے گھر کی مبارکباد دی ہے، ہم بہت خوش ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں