اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سرکاری اسپتال کاسرپرائزدورہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سرکاری اسپتال کے دورے پر کہا وزیراعظم چاہتے ہیں ہر شہری کو صحت کی بنیادی سہولت ملے، ہر شہری کی اچھی صحت ہی ایک اچھے معاشرے کو جنم دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی لاہور کے سرکاری اسپتال کے سرپرائز دورے پر پہنچیں ، جہاں خاتون اول نےگلاب دیوی اسپتال کےانتظامات کاجائزہ لیا اور اسپتال میں مریضوں سےمسائل پوچھے ۔

بشریٰ بی بی کے ہمراہ ان کی دوست فرح خان بھی تھیں ، فرح خان نےگلاب دیوی اسپتال انتظامیہ سےدرپیش مسائل سے متعلق پوچھا۔

اس موقع پر خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا خواتین معاشرے کا اہم جز ہیں ، وزیراعظم چاہتے ہیں ہر شہری کو صحت کی بنیادی سہولت ملے، ہر شہری کی اچھی صحت ہی ایک اچھے معاشرے کو جنم دیتی ہے۔

بشریٰ بی بی نے اسپتال انتظامیہ کو مریضوں کوسہولتیں بروقت مہیا کرنے اور اسپتال کوصاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ڈاکٹروں کا شعبہ خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

خیال رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچے تھے ، جہاں وہ آج گورنر و زیر اعلیٰ پنجاب سے ملا قاتیں کریں گے جبکہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہو گا، جس میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

وزیراعظم آج پنجاب انرولمنٹ پالیسی کا افتتاح کریں گے جبکہ اسکولوں میں بچوں کے داخلے کے ٹارگٹ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں