لاہور : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی نے اپنی والدہ سے ملاقات نہ کرانے پر جیل حکام کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی بیٹی نے والدہ سے ملاقات نہ کرانے کے خلاف درخواست دائر کردی۔
مبشرہ خاور مانیکا نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ، جس میں آئی جی جیل خانہ جات اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بغیر تحریری وجہ ملاقات سے روک دیا ہے ، خونی رشتہ ہونے اور منگل کو ملاقات کا مقررہ دن ہونے کے باوجود اجازت نہیں دی گئی.
درخواست میں کہا گیا کہ، جیل حکام کے اقدامات بدنیتی اور اختیارات کا غلط استعمال کے مترادف ہے اس لیے والدہ سے فوری ملاقات کیلئے حکم دیا جائے۔
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں


