منگل, جون 9, 2026
اشتہار

بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، عدالت میں بشری بی بی کی جانب سے کوئی بھی وکیل پیش نہ ہوا جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹرز عرفان بھولا، سہیل عارف اور تفتیشی افسر میاں عمر، محسن ہارون عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیاکہاں ہیں بشری بی بی کے وکلاء؟ جس پر نیب پراسیکوٹرنےبتایامعلوم نہیں اس کیس میں سردار لطیف کھوسہ بشریٰ بی بی کےوکیل ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیےکوئی آیا نہیں ہے تو سماعت پھر جمعہ کو رکھ لیں، احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل، توشہ خانہ کیسز پر سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں