تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

خاتون اول بشریٰ عمران کا داتا دربار کے قریب پناہ گاہ کا دورہ

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ عمران نے داتا دربار کے قریب پناہ گاہ کا دورہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خاتون اول بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں سہولیات کا جائزہ لیا، خاتون اول نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے مسائل دریافت کیے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی، پناہ گاہ کے دورے کے موقع پر فرح خان بھی خاتون اول کے ہمراہ تھیں۔

خاتون اول نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے رہائشی سہولت، کھانے کے معیار دریافت کیے، انہوں نے پناہ گاہ میں کھانا کھاکر معیار بھی چیک کیا، لوگوں نے مسائل کے حل کے لیے ذاتی دلچسپی لینے پر بشریٰ عمران کا شکریہ ادا کیا۔

بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں قیام و طعام کے لیے انتظامات، سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہ کی عمارتوں کی مرمت کے لیے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر مہیا کریں گے، عمارتوں کی دیکھ بھال کے لیے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والوں کو چھت فراہم کی، یہ ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے، اللہ تعالیٰ نے بھی صلہ رحمی کا حکم دیا ہے، پناہ گاہوں میں لوگوں کا خیال رکھنا ذمہ داری بھی ہے۔

پناہ گاہ میں مقیم افراد کا کہنا تھا کہ یہاں گھر جیسا ماحول ہے، پناہ گاہیں بنانا آپ کی حکومت کا مثالی اقدام ہے، پہلے فٹ پاتھ پر رات گزارنی پڑتی تھی اب پناہ گاہ کی سہولت ہے، پناہ گاہ میں سکون سے سوتے ہیں اور کھانا بھی ملتا ہے۔

Comments

- Advertisement -