The news is by your side.

Advertisement

کاروباری سرگرمیاں اب ہفتے میں صرف ایک دن بند رہیں گی، مگر وہ دن کونسا ہوگا؟

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد پابندیاں نرم کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے اہم اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں ہفتے میں اب صرف ایک دن بند رہیں گی۔

اعلامیہ کے مطابق کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کے دن کے تعین کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ تاجربرادری کی مشاورت سے کرے گی جبکہ تمام کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رکھی جاسکتی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی تاجروں کو ہفتے میں 6 دن کاروبار کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ صرف اتوار کو کاروبار بند ہوگا اور دیگر دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ کاروباررات 8 بجے تک کھولنے اور شادی ہالز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم بیکریاں اوردودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھولنےکی اجازت ہوگی۔

کاروبار میں بندش ، کراچی کے تاجروں کو بڑا ریلیف مل گیا

خیال رہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کی مؤثر حکمت عملی کے ثمرات مل رہے ہیں، ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں