The news is by your side.

Advertisement

تاجر برادری کا سندھ حکومت سے لاک ڈاؤن ختم کرنے پر زور

کراچی : تاجروں، صنعتکاروں اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات بلا نتیجہ ختم ہوگئے، وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صنعتیں کھولنے کا فیصلہ کرے تو حمایت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وبا کا پھیلاو روکنے کےلیے ملک بھر میں گزشتہ دو ماہ سے لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ملکی معیشت اور غریب عوام کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

اسی سلسلے میں تاجروں اور صنعتکاروں نے وفد کی صورت میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کاروبار کھولنے کے لیے ملاقات کی جو بے سود ثابت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجر برادی کی جانب سے مذاکرات کے دوران لاک ڈاون ختم کرنے پر زور دیا گیا جس پر سندھ حکومت نے تاجروں کی تجویز سے عدم اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کرنا ذاتی فیصلہ نہیں تھا اور لاک ڈاؤن 31 مئی تک جاری رہے گا۔

تاجروں کا تمام صنعتوں اور پیداواری یونٹس کو کام کی اجازت دینے کا مطالبہ

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ این سی سی اجلاس میں لاک ڈاؤن اٹھانے سے متعلق موقف پیش کریں گے، صوبائی حکومت نے تمام صنعتیں کھولنے کا فیصلہ وفاقی حکومت سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صنعتیں کھولنے کا فیصلہ کرے تو حمایت کریں گے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں