The news is by your side.

Advertisement

کاروبار میں آسانی کیلئے سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات دے رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار کرنے میں آسانی کیلئے غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

یہ بات عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والے مشیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ملاقات میں مشیر خزانہ نے وزیر اعظم کو مجموعی معاشی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات میں مشیر تجارت نے وزیر اعظم کو اپنے حالیہ ترکمانستان دورے کے بارے میں آگاہ کیا اور متوقع ایران دورے کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

عمران خان نے خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی روابط مستحکم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اس سے برامدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ایز آف ڈونگ بزنس پالیسی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

اس سے قبل سماجی را بطےکی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مقیم تمام ہندو شہریوں کیلئے دیوالی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مبارکباد دی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں