تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

بریگزٹ کے خدشات پر برطانوی سرمایہ کار پریشان، سرمایہ سمیٹنا شروع کردیا

لندن: بریگزٹ پر بڑھتے ہوئے خدشات، بے یقینی صورت حال اور عالمی تجارتی جنگ شروع ہونے کے پیش نظر برطانوی صنعتکاروں نے اپنا سرمایہ واپس سمیٹنا شروع کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سروے رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ صرف ایک تہائی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ پلانٹ اور مشینری پر مزید سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کررہی ہیں، جھوٹی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری خاص طور پر ختم ہوچکی ہے۔

تین چوتھائی یعنی 75 فیصد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اگلے دو سال کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کرلی ہے، چیف اکنامسٹ لی پوپ کا کہنا ہے کہ ان اعدادوشمار سے مصنوعات میں سرمایہ کاری کی ضرورت اور اس حوالے سے ان کے فیصلے کرنے کی راہ میں دشواریوں کے درمیان واضح فرق کی عکاسی ہوتی ہے۔

ای ای ایف کا کہنا ہے کہ اس کے ممبران سرمایہ کاری منصوبوں کو فوری طور پر روک دینے کو کہا ہے، بریگزٹ کی تاریخ قریب آنے اور امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف کے حوالے سے ایک دوسرے ٹیرف عائد کیے جانے کے تنازع کی وجہ سے برطانیہ کے مصنوعات ساز پہلے ہی سے ایک مشکل موسم خزاں کے لیے تیاری کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بریگزٹ: امیگریشن میں یورپی یونین کے شہریوں کو ترجیح نہیں دی جائے گی

ای ای ایف اسٹنڈر کی سالانہ سرمایہ کاری کی مانیٹرنگ کے یہ نتائج اگست میں 232 کمپنیوں کے انٹرویو کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں جس سے عالمی تجارتی کشیدگی کے اثرات کی بنیاد پر پیدا ہونے والے بڑھتے ہوئے خطرات کی نشاندہی ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -