اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

گل پلازہ کے اطراف کاروبار بند ، مارکیٹس کے دکانداروں کا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گل پلازہ کے اطراف کاروبار بند کرائے جانے کیخلاف دیگر مارکیٹس کے دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کاروبار بند ہونے سے انہیں مالی نقصان پہنچ رہا ہے۔

کراچی: گل پلازہ کے ساتھ واقع گل تجارہ اور رمپا پلازہ سمیت اطراف کی اہم مارکیٹس میں تجارتی سرگرمیاں تاحال بند ہیں۔

گل پلازہ کے اطراف کاروبار بند کرائے جانے کیخلاف دیگر مارکیٹس کے دکانداروں نے احتجاج کیا۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کے اطراف اہم مارکیٹس کو بھی بند کروادیا گیا جبکہ اطراف اہم سڑکوں کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ 12 روز سے کاروبار بند ہونے سے انہیں مالی نقصان پہنچ رہا ہے اور موجودہ آرڈرز بھی پورے نہیں ہو پا رہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے نے بلڈنگز کو کلیئر قرار دیا ہے، لیکن پھر بھی کاروبار کھولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

دکانداروں نے ڈی سی ساوتھ آفس میں شکایات بھی درج کروائی ہیں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹس جلد کھولنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

دکانداروں نے مزید کہا کہ انہیں دکانوں کا کرایہ اور اسٹاف کی تنخواہیں ادا کرنی ہیں، جبکہ 12 دن سے کاروبار بند ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں