پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

تاجر رہنما نے آرمی چیف سے ملاقات کا احوال بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تاجر رہنما زبیرموتی والا کا کہنا ہے کہ قمرباجوہ سے بھی ملاقات ہوتی تھیں لیکن جنرل عاصم کی گفتگو سے لگ رہا تھا وہ ہوم ورک کرکے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تاجررہنمازبیرموتی والا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز ہماری آرمی چیف کیساتھ تقریباً 4 گھنٹے تک ملاقات جاری رہی، آرمی چیف سے ملاقات میں ہرسوال کاجواب دیا گیا،کھل کرگفتگوکی گئی۔

زبیرموتی والا کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نےتاجربرادری کومطمئن کیا، انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب اوریواےای سےبڑی سرمایہ کاری آرہی ہے، 25،25بلین ڈالرکی سرمایہ کاری ہےجوگیم چینجرثابت ہوگی۔

تاجر رہنما نے کہا کہ 50بلین ڈالرمیں5بلین ڈالربھی اس وقت آجائیں توصورتحال تبدیل ہوگئی ہے، آرمی چیف نےکہاکہ وہ قطراوردوسرےممالک سےبھی سرمایہ کاری لائیں گے، آرمی چیف نےیقین دلایاکہ کرپشن کی روک تھام کیلئےاقدامات کریں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں قیام امن،زمینوں پرقبضےاوربھتوں سےمتعلق بھی گفتگوہوئی، آرمی چیف نے موقع پر ڈی جی رینجرز کو ہدایت کی کراچی میں جرائم ختم کریں، ملاقات کےبعدڈی جی رینجرزکافون آیابتائیں کہاں کہاں مسائل ہیں تاکہ حل کریں۔

ملاقات کے حوالے سے زبیرموتی والا کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی گفتگو سے لگ رہا تھا وہ ہوم ورک کرکے آئے ہیں، آرمی چیف مکمل بریف تھے، قمر باجوہ سے بھی ملاقات ہوتی تھیں لیکن جنرل عاصم منیر کا ہوم ورک مکمل تھا۔

تاجر رہنما نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےکہاکہ ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہےگا، وہ پریکٹیکل کرکےآئےتھےاس لیےہم مطمئن ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں