تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پیاسی تتلی کی امدادی کارکن کے ہاتھ سے پانی پینے کی ویڈیو وائرل

ترکی میں جنگلات کی خوفناک آگ سے بچ جانے والی تتلی کی امدادی کارکن کے ہاتھ سے پانی پینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی تنظیم کی جانب سے لی گئی ویڈیو میں تتلی کو ایک امدادی کارکن کے ہاتھ سے پانی پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ تتلی جنگلات کی آگ سے متاثرہ جنوبی بحیرہ روم کے علاقے سے یہاں پہنچی تھی۔

ترکی میں مختلف این جی اوز کی جانب سے جنگلات کی آگ سے متاثرہ علاقوں میں جانوروں اور پرندوں کی مدد کے لیے فیلڈ اسپتال قائم کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے جنگلات میں گزشتہ ہفتے لگنے والی آگ کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ترک حکام کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 180 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، اس کے علاوہ آگ پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر آنتالیا شہر میں 18 جب کہ عدانا اور مرسن میں 16 کے قریب دیہاتوں کو خالی کرالیا گیا تھا۔

دوسری جانب ترک انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ صدر اردوان نے بھی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -