تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ابھی اشیا خریدیں لیکن ادائیگی بعد میں کریں، نئی آن لائن سروس چھا گئی

ریاض: سعودی عرب میں ‘تمارا’ نامی مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی اپنے صارفین کو اشیا کی خریداری پر بعد میں ادائیگی کی سہولت فراہم کررہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تمارا اپنے صارفین کو آن لائن کسی بھی چیز کی خریداری کے لیے ادائیگی بعد میں کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ سعودی عرب سے متعلق ایک مالیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمارا مملکت میں رواں سال اسٹارٹ اپ لے کر سب سے زیادہ سرمایہ اکھٹا کرنے والی کمپنی بن گئی۔

میگنٹ نامی مالیاتی ادارے نے تمارا سمیت دیگر کمپنیوں کی سرماریہ کاری سے متعلق یہ رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمارا سرمایہ کاری کمپنی نے اپریل2021 میں عالمی ادائیگی پروسیسر کے ذریعے 110 ملین ڈالر اکٹھے کیے تھے اور بعد میں اس میں 6 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

تمارا کے بعد دوسرے نمبر پر آنے والی سعودی کمپنی ‘سری’ ہے۔ اس کمپنی نے رواں سال مئی میں 30.5 ملین ڈالر کمائے۔ سیریز بی اور سیکیون ویلی نامی کمپنیوں کے مقابلے میں سری نے مجموعی طور پر 37 ملین ڈالر جمع کیے۔

اسی طرح ‘فوڈکس’ نے بھی مملکت میں کمائی کی، تقریباً 20 ملین ڈالر کمائے۔ فہرست میں چوتھے نمبر پر الیکٹرانکس اور کمپیوٹر سافٹ ویئر تیار کرنے والا ادارہ ‘عزوم’ ہے جس نے فروری2021 میں 9.5 ملین ڈالر جمع کیے ہیں۔ سعودی عرب میں عصر الجوال اور لیندو نامی کمپنیاں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں۔

Comments

- Advertisement -