جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

برطانوی حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ نے موٹاپے کی بڑھتی شرح پر قابو پانے کے لیے مضرِ صحت کھانے پینے کی اشیا پر لگنے والی ’بائے وَن گیٹ وَن فری‘ ڈیلز پر پابندی لگادی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں آج سے غیر صحت مند کھانے پینے کی اشیا پر ڈیلز کے تحت قیمت کم کرنے یا ’ملٹی بائی‘ پروموشنز پر پابندی لگادی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے تحت مشہور ’بائی وَن گیٹ وَن فری‘ جیسی ڈیلز اب سُپر مارکیٹس، ہائی اسٹریٹ دکانوں اور آن لائن ریٹیلرز میں دستیاب نہیں ہوں گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کئی برسوں سے زیرِ غور تھا مگر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی دباؤ کے سبب حکومت اسے مؤخر کرتی رہی تاہم اب برطانوی وزراء کا کہنا ہے کہ یہ اقدام موٹاپے کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم ہے، خاص طور پر بچوں کے موٹاپے پر قابو پانے کے لیے یہ قدم اُٹھانا بہت ضروری تھا۔

برطانوی حکومت نے ریسٹورنٹس اور کیفیز میں مخصوص مشروبات کی مفت ’ری فِل‘ پروموشنز پر بھی پابندی لگادی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اگلے مرحلے میں آئندہ سال جنوری سے رات 9 بجے سے پہلے ٹی وی پر اور مکمل طور پر آن لائن ’جَنک فوڈ‘ کی تشہیر پر بھی پابندی لگادی جائے گی۔

سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہیں اب کیسے ملیں گی؟

وزارتِ صحت و سماجی بہبود کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بچوں کو ایک صحت مند اور خوشگوار زندگی فراہم کرنے کے لیے ’انتہائی اہم قدم‘ ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹاپا بچوں کو زندگی کی بہترین شروعات سے دور کردیتا ہے، بچے طویل المدتی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کو اربوں پاؤنڈز کے اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں