اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

اب گاڑی کی خرید وفروخت ہوئی آسان!

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (16 فروری 2026): اب گاڑیوں کی خرید وفروخت میں بڑی رکاوٹ دور کر دی گئی اور اب فریقین گھر بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق کرا سکتے ہیں۔

 گاڑیوں کی خرید وفروخت میں مزید آسانی پیدا کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے بڑا انقلابی قدم اٹھا لیا ہے۔

پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی خرید وفروخت کرنے والے افراد کا اب بائیومیٹرک تصدیق کے لیے متعلقہ دفتر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ گھر بیٹھے بائیومیٹرک کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

اب پنجاب بھر کے شہری نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر گھر بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق کرائیں اور ٹرانسفر کی مزید کارروائی کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکومت پنجاب سے رابطہ کریں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں