پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

روپےکی بے قدری، ڈالر کی خریداری زوروں پر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : روپےکی قدرمیں کمی کےخدشات پر ڈالر کی خریداری زور پکڑگئی۔ مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی، ماہرین کا کہنا ہےکہ روپے کی قدرمیں کمی مہنگائی کا طوفان لائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی معاشی صورت حال ابتر ہوتی جارہی ہے ، روپے کی قدر میں کمی ناگزیز نظر آنے لگی، عوام کی جانب سے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی شروع ہوگئی، کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر ریکارڈ اضافے کے بعد پانچ ارب نوے کروڑ ڈالر ہوگئے۔

کرنسی مارکیٹ ڈیلز کے مطابق روپے کی قدر میں آٹھ فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

تاہم چند ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کی تجویز کو زیر غور رکھا گیا تو کمی بارہ فیصد تک ہوسکتی ہے۔


مزید پڑھیں : پاکستانی روپے کی قدر میں راتوں رات کمی، ڈالر 109 روپے تک جا پہنچا


یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں روپے کی قدر میں ایک دن میں تین فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور ڈالر 109 روپے تک جا پہنچا تھا، کمی کو اسٹیٹ بینک کی حمایت بھی حاصل تھی۔ تاہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کمی کی زبردستی مخالفت کی تھی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کمی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، جس کے بعد تحقیقاتی رپورٹ میں کسی کو روپے کی قدر میں کمی کا ذمہ دار نہیں ٹھرایا گیا تھا جبکہ اسٹیٹ بینک نے تسلیم کیاکہ روپےکی قدرمیں کمی دراصل ایڈجسٹمنٹ تھی۔

روپے کی قدر میں کمی کیلئے عالمی ادارے حکومت کو بارہا مشورہ دے چکے ہیں، روپے کی قدر میں کمی ملک میں مہنگائی کا طوفان لائے گی، مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کاخدشہ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں