تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

یورپی ممالک بھارت سے ناراض : وجہ کیا بنی؟

یورپی یونین کی جانب سے پابندی کے باوجود بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں کمی کے بجائے اضافہ کردیا جس کے پیش نظر مغربی ممالک بھارت سے ناراضی کا اظہار کررہے ہیں۔

خبر کے مطابق بھارت کی آئل کمپنیاں روس سے خام تیل خرید کر ان کی مصنوعات تیار کرکے انہیں یورپی بازار میں فروخت کر رہی ہیں جس کی وجہ سے مغرب کی جانب سے روس پر عائد کردہ پابندیاں بے اثر ہوگئی ہیں۔

یورپی یونین کو بھارت سے شکایت ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر اس تیل سے بنی ہوئی مصنوعات تیار کرکے یورپی ممالک کو فروخت کررہا ہے۔

اس حوالے سے یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت کے اس قدام پر یورپی یونین کو بھارت کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

یاد رہے کہ روس یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے ہندوستان نے روس سے سب سے زیادہ تیل خریدا ہے۔ اس کا ہندوستان کو فائدہ بھی ہوا ہے۔ تیل کمپنیاں ریفائنڈ مصنوعات تیار کرکے فروخت کر رہی ہیں اور خوب منافع بھی کمارہی ہیں۔

After the European ban, India`s oil purchases from Russia increased rather than decreased (file photo).

جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ بھارت کیلئے روس سے تیل لینا معمول کی بات ہے لیکن اگر وہ روسی تیل کو صاف کرنے کا مرکز بنتا جا رہا ہے اور تیار کردہ سامان ہمیں فروخت کر رہا ہے، تو ہمیں اس کے سد باب کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات میں یوکرین پر روس کے حملے کا ذکر ہوا جس میں فوڈ سیکوریٹی کا مسئلہ بھی شامل تھا لیکن روسی تیل پر بات نہیں ہوئی۔

ادھر یورپی کمیشن کی نائب صدر مارگریٹ ویسٹیگر نے کہا ہے کہ یورپی یونین ہندوستان سے اس معاملے میں بات کرے گی لیکن یہ ہاتھ پھیلانے جیسا ہو گا نہ کہ انگلی اٹھانے جیسا۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت یورپی یونین کاروباری معاملے میں بھارت پر انحصار کرتا ہے لہٰذا وہ کھل کر بات نہیں کرپا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -