تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ضمنی الیکشن این اے 221:‌ شرپسندوں کا حملہ، پولنگ اسٹیشن نذر آتش

تھرپارکر : کروڑوکیسر اڑسماں میں شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوکر سامان نذر آتش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن میں آگ لگا دی اور سامان خاکستر کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشن میں تباہ کاریاں جاری تھیں کہ رینجرز نے موقع پر پہنچ کر پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں تین پولیس اہلکاروں کی وردیاں بھی جل گئیں۔

خیال رہے کہ تھرپارکر سے این اے 221 کی نشست پر 2018 کے انتخابات میں پیر نور محمد شاہ جیلانی کامیاب ہوئے تھے تاہم ان کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوگئی تھی جس پر ضمنی انتخابات کی پولنگ آج جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -