بدھ, اکتوبر 7, 2026
اشتہار

13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ کا وقت ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (23 نومبر 2025): قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ آج اتوار کو سخت حفاظتی انتظامات میں شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔

ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئی ہیں، وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ فوج کو الیکشن ڈیوٹی کے دوران انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل ہیں۔

ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈیرہ غازی خان، این اے 129 لاہور پر ہو رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 73 سرگودھا، پی پی 98 فیصل آباد، پی پی 115 فیصل آباد، پی پی 116 فیصل آباد، پی پی 203 ساہیوال، پی پی 269 مظفر گڑھ اور پی پی 87 میانوالی پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور پر ضمنی انتخابات میں 40 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 100 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے۔ حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر معمول سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ہری پور کی نشست پر مجموعی طور پر 9 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا، مجموعی طور پر 7 لاکھ 53 ہزار 944 ووٹرز افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 3 سو 39، خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 6 سو 5 ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں