جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

آج ملک میں ضمنی انتخابات پُرامن رہے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ

اشتہار

حیرت انگیز

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے دو صوبوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ آج ملک میں ضمنی انتخابات پُرامن رہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے مانیٹرنگ روم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات پُرامن طور پر منعقد ہوئے، پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت کے تعاون کا شکرگزار ہوں۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم ہوتا ہے، اس انتخاب سے پارلیمنٹ کے نمبر گیمز میں تبدیلی نہیں ہونی تھی۔

الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عوام کے کم ٹرن آؤٹ پر مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج کے الیکشن میں ٹرن آؤٹ کم رہا۔

انھوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کمیشن نے بلاتفریق ایکشن لیا، ڈی آر اوز نے کچھ رپورٹس بھیجی ہیں، کچھ شکایات کا کمیشن نے خود نوٹس لیا،

سکندرسلطان راجہ نے مزید کہا کہ ضمنی انتخاب میں کوئی غیرمعمولی شکایات موصول نہیں ہوئی، طلال چوہدری کوکل طلب کیاہے،سماعت ہوگی۔

خیال رہے کہ این اے 96 اور پی پی ضمنی الیکشن کے حوالے سے مختلف حلقوں کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں