تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ضمنی انتخابات: امیدواروں کی تفصیلات

ملک کے گیارہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا سیاسی دنگل اتوار کو سجے گا جس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سات حلقوں سے خود امیدوار ہیں، عمران خان آج کراچی میں جلسہ کریں گے۔ کراچی میں دو نشستوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں جبکہ پنجاب میں تین قومی اور تین صوبائی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ جس کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ، انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہوجائے گی۔

الیکشن کمشنر پنجاب نے ضمنی انتخابات کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ چھبیس افسران پر مشتمل چھ مانیٹرنگ ٹیمیں پندرہ اکتوبر سے فعال ہوجائیں گی، مانیٹرنگ ٹیمیں پولنگ سے ایک روز پہلے اور پولنگ والے دن انتخابی عمل کا جائزہ لیں گی۔

این اے 22 مردان
عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ محمد قاسم (جے یو آئی)

این اے 24 چارسدہ
عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ ایمل ولی خان (پی ڈی ایم)

این اے 31 پشاور
عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ غلام احمد بلور (پی ڈی ایم)

این اے 157 ملتان
مہر بانو قریشی (پی ٹی آئی) بمقابلہ علی موسیٰ گیلانی (پی پی پی)

این اے 118 ننکانہ صاحب
عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ ڈاکٹر شذرہ منصب علی (ن لیگ)

این اے 108 فیصل آباد
عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ عابد شیر علی (ن لیگ)

این اے 237 کراچی ملیر
عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ عبدالحکیم بلوچ (پی ڈی ایم)

این اے 239 کراچی شاہ فیصل
عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ نیئر علی (ایم کیو ایم)

پی پی 139 شیخوپورہ
محمد ابوبکر (پی ٹی آئی) بمقابلہ افتخار احمد (ن لیگ)

پی پی 209 خانیوال
فیصل خان نیازی (پی ٹی آئی) بمقابلہ ضیاء الرحمان (پی ڈی ایم)

پی پی 241 بھاول نگر
محمد مظفر خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ امان اللہ ستار (ن لیگ)

Comments

- Advertisement -