جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

ضمنی انتخابات میں کامیابی مریم نواز کی محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی مریم نواز کی محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی، اس ملاقات میں بابر نواز، بلال فاروق تارڑ ، بلال بدر، راجہ دانیال، حافظ نعمان، طفیل جٹ اور محمود قادر شامل تھے۔

وزیراعظم نے نومنتخب اراکین قومی اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی، شہباز نے نومنتخب اراکین قومی اسمبلی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی نوازشریف کی قیادت کی بدولت حاصل ہوئی، ضمنی انتخابات میں کامیابی پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ کہ یہ کامیابی مریم نوازکی محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہے، امید ہے آپ اپنے حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دل جمعی سے کام کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے نومنتخب ارکان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کردار ادا کریں گے، نومنتخب ارکان عوامی فلاح و بہبود کیلئے قانون سازی میں بھرپور شریک ہوں گے۔

ضمنی انتخابات : مسلم لیگ ن ایک کے سوا تمام نشستوں پر کامیاب

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں