تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

پاکستان نے بھارت کے تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام بنا دیے

پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر بھارت کے تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام بنا دیے اور فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز میں پاکستان کے افتتاحی دو میچز ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات کم ہوگئے تھے لیکن قسمت کی یاوری، قوم کی دعاؤں کے ساتھ ٹیم کے بروقت غفلت سے بیدار ہوکر بھرپور محنت سے مسلسل تین میچز جیتنے سے قومی ٹیم نہ صرف سیمی فائنل میں پہنچی بلکہ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستانی شاہینز کے ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد جب بات قومی ٹیم کی بقیہ میچز میں لازمی فتح کے ساتھ اگر مگر پر آئی تو روایتی حریف بھارت نے اپنی سابقہ روایات کو دہرایا اور پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے لیے تمام تر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر ڈالے۔

کرکٹ شائقین ٹورنامنٹ کا جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ نہیں بھولے، جس میں بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر ایسا لگا کہ بھارت نے یہ میچ جان بوجھ کر ہارا تاکہ پاکستان کا راستہ روکا جاسکے۔

اس میچ میں پہلے ویرات کوہلی نے جنوبی افریقی بیٹر کا آسان کیچ گرایا پھر کپتان روہت شرما نے رن آؤٹ مس کیا ایسے آؤٹ کرنے کے مواقع مِس ہونے پر ناکام سائیڈ کے کھلاڑی افسردہ ہوتے ہیں لیکن اس اس موقع پر شرما اور دیگر بھارتی کھلاڑیوں کے چہروں پر خوشی واضح دکھائی دے رہی تھی۔

بھارت نے سمجھا کہ وہ جنوبی افریقہ سے ہار کر پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا لیکن کہتے ہیں نا کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، بھارتی ہتھکنڈے کام آئے نہ ان امیدیں بر آئیں، پاکستان اگلے تین میچز اور پھر سیمی فائنل جیت کر فیصلہ کن میچ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

لیکن بھارت کو ابھی فائنل میں پہنچنے کے لیے آج انگلینڈ سے نبرد آزما ہونا ہے، جیسی کرنی ویسی بھرنی کی مشہور مثل کے مترادف کیا بھارت کی پھر سے کی گئی چالاکی اسی کے گلے کی ہڈی بن جائے گی؟ کیونکہ بھارت نے پاکستان کو ایونٹ سے باہر کی مذموم کوشش میں اپنی نیا خود ڈبوئی۔

اب باری ہے بھارتی سورماؤں کی، اگر آج جیت گئے تو میلبرن کا حساب میلبرن میں ہی برابر ہوگا، اگر آج ہارے تو بھارتی ٹیم کو خالی ہاتھ گھر جانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -