تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‘رواں سال کے آخر تک تمام غیرملکیوں کو ۔۔۔۔۔۔۔۔’ سعودی عرب کی نئی حکمت عملی

ریاض: سعودی عرب کے قائم مقام وزیراطلاعات ماجد القصبی نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک تمام مقامیوں اور غیرملکیوں کو کوروناویکسین لگا دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے 2021 کے اختتام تک پورے عوام(غیرملکی سمیت) کو ویکسین فراہم کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔ اسی ضمن میں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سب کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا پابند ہے، رواں سال کے آخر تک ویکسی نیشن کو تکمیل تک پہنچائیں گے۔

مملکت میں وزرائے اطلاعات، ماحولیات اور صنعت نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اس موقع پر وزارتوں کی کارکردگی اور عوامی دلچسپی سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

سعودی عرب کے قائم مقام وزیراطلاعات نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کو صحت اور تعلیم کی خدمات مفت فراہم کرتی رہے گی، سعودی عرب یمن بحران کا بھی حل چاہتا ہے لیکن حوثیوں کے حملے جاری ہیں۔

ماجد القصبی کا مسئلہ فلسطین سے متعلق کہنا تھا کہ ہم فلسطینی عوام کے مؤقف کی حمایت کرتے رہیں گے۔

سعودی حکومت کی کاوشوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے

دریں اثنا وزیر ماحولیات عبدالرحمن الفضلی نے بتایا کہ گرین سعودیہ اور مشرقی وسطیٰ مستقل منصوبہ ہے جس سے معیار زندگی بہتر ہوگا، سعودی عرب نے ماحول دوست شجر کاری اور آبی وسائل کی افزائش کے شعبوں میں اچھے تجربات حاصل کرلیے ہیں، مستقبل میں گرین پراجیکٹ کے مثبت نتائج آئیں گے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف کا کہنا تھا کہ میڈ ان سعودی پروگرام سے لاکھوں نوکریاں پیدا ہوں گی، سعودی ساختہ پروگرام کا مقصد عوام کو ترقی کے عمل میں شریک کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -