تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

رواں سال کے آخر تک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! سعودی عرب سے بڑی خوشخبری

ریاض: سعودی عرب میں زیر تعمیر جدید شہر(نیوم سٹی) کے ‘دی لائن’ پراجیکٹ پر کام کا آغاز رواں سال کے آخر تک ہوجائے گا، مملکت کے خودمختار ویلتھ فنڈ کے گورنر یاسرالرمیان نے یقین دہانی کرادی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گورنر یاسرالرمیان کا کہنا ہے کہ نیوم سٹی کے ایک بڑے منصوبے’دی لائن‘ کی تعمیر اس سال کے آخر تک شروع ہونے کی توقع ہے۔ ’دی لائن‘ ایک 170 کلومیٹر پر محیط کاربن فری اور شہری ترقیاتی منصوبہ ہے، ہمیں امید ہے کہ سال کے اختتام سے پہلے تمام منصوبوں کو حتمی شکل دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں کے آخر سے ہی نیو سٹی کے مختلف منصوبوں پر کام کا بھی آغاز ہوجائے گا۔ سعودی عرب کے خودمختار ویلتھ فنڈ کے گورنر نے ان خیالات کا اظہار فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو انسٹی ٹیوٹ (ایف آئی آئی) کے زیر اہتمام ایک ورچوئل ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یاسرالرمیان کا کہنا تھا کہ نیوم کے کچھ حصوں کی تعمیر پہلے ہی شروع ہو چکی ہے، سینڈا جزیرہ جس میں بہت سارے ریزورٹس اور گولف کورسز اور دیگر سہولتیں موجود ہوں گی۔

Future Neom - The Line, a 170 Km City in Saudi Arabia - YouTube

خیال رہے کہ نیوم سٹی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےوژن 2030 کو مدنظر رکھ کر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کا اعلان 24 اکتوبر 2017 میں کیا گیا تھا۔ اس کا کل رقبہ 26 ہزار 500 مربع کلومیٹر ہو گا۔ اس میں 468 کلومیٹر بحیرہ احمر اور خلیج عقبہ کا ساحلی علاقہ شامل ہے۔

یہ بھی ذہن نشین رہے کہ نیوم سٹی تین براعظموں کو ایک دوسرے سے جوڑے گا جس میں مملکت کے علاوہ اردن اور مصر کے علاقے شامل ہوں گے، اس جدید سٹی میں ہر طرح کی سہولتیں میسر آئیں گی۔

Comments

- Advertisement -