تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

لاہور کا قلعہ پاکستان تحریک انصاف نے فتح کر لیا

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی پی ٹی آئی نے قلعہ لاہور بھی فتح کر لیا۔

اب تک 70 فیصد سے زائد نتائج سامنے آ چکے ہیں جس میں‌ 16 نشستوں‌ پر پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے جب کہ ن لیگ 3 اور ایک آزاد امیدوار آگے ہے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہے جب کہ ن لیگ نے شکست تسلیم کر لی ہے۔ لیگی رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے دل سے تسلیم کرتا ہوں تحریک انصاف کو تاریخی فتح ہوئی ہے۔

https://urdu.arynews.tv/unofficial-results-punjab-pti-has-a-clear-lead-pml-n-has-accepted-defeat/

پنجاب کے دل لاہور میں پی ٹی آئی نے 4 میں سے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جب کہ ایک نشست پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

پی پی 170 لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے ملک ظہیرعباس نے میدان مار لیا۔ ملک ظہیرعباس24688 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ن لیگ کے محمد امین ذوالقرنین 17519 ووٹ حاصل کر سکے۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 167 لاہور کا پہلا غیرحتمی سرکاری نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے شبیر احمد 40511 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں ن لیگ کے نذیر احمد چوہان 26473 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 158 لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے میاں محمد اکرم کو کامیابی ملی ہے۔ میاں محمد اکرم نے37ہزار 463 ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کے رانا احسن نے 31ہزار 906 ووٹ حاصل کر سکے۔

Comments

- Advertisement -