جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے میں سول ایوی ایشن نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن نے کراچی اور لاہور ریجن کے ساتھ اسلام آباد ریجن کا اضافہ کر دیا، نئے سیکٹر کے اضافے سے یورپ،کینیڈا اور  خلیجی ممالک سے آنیوالی پروازوں میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے میں سول ایوی ایشن نے اہم سنگ میل عبور کر لیا، کراچی اور لاہور ریجن کے ساتھ اسلام آباد ریجن کا اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد خطے میں شمال اور چین سے پاکستان آنے اور جا نے والے جہازوں کی بہتر رہنمائی اور مددگار ثابت ہو گی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ایویشن قوانین کے تحت پاکستان کی فضائی حدود کو مزید وسیع کیا جارہا ہے ، جس سے ایئرنیوی گیشن پلان سے حفاظت اور ائر ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی ایوی ایشن قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنے مزید ائیر اسپیس اورفلائٹ سیکٹر میں اضافہ کیا ہے ۔

سیکرٹری ایوی ایشن حسن ناصر جامی کا کہنا ہے کہ ایئرنیوی گیشن پلان کے تحت کنٹرول ٹاور کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جارہا ہے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 6جدید ریڈار سسٹم (ایم ایس ایس آر )بھی نصب کردیئے ہیں۔

نئے سیکٹر کے اضافے سے یورپ،کینیڈا، ا ور خلیجی ممالک سے آنیوالی پروازوں میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں