The news is by your side.

Advertisement

پروٹوکول دینے پر پابندی، سول ایوی ایشن کا نوٹی فکیشن جاری

پشاور: سول ایوی ایشن حکام نے ائیرپورٹ پر پروٹوکول دینے افسران اور عملے کو خبردار کردیا، حکم نامے کی خلاف ورزی پر ملازم یا افسر کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز صلاح الدین کے مطابق  پشاور ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے سی او او عبید الرحمان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ائیرپورٹ پر کسی بھی شخص کو پروٹوکول دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے بعد سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئرپورٹ پر پروٹوکول کے خلاف سخت ایکشن لینےکی ہدایت دی گئی، اس ضمن میں ایک  نوٹیفکیشن  جاری کیا گیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کوئی افسریا عملہ پروٹوکول دیتے ہوئے پایاگیا تو اُسے بلیک لسٹ کردیاجائےگا، یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور ائیرپورٹ پر لگائی جانے والی پابندی کا اطلاق پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں پر ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ سول ایوی ایشن کی پورٹرسروس کےعلاوہ کوئی اور عملہ پروٹوکول نہیں دےسکےگا۔ اجلاس میں یہ بھی اگر کسی نے حکم نامے کی خلاف ورزی کی تو اُس کا انٹری پاکس منسوخ کردیا جائے جس کے بعد اُس کی کسی بھی جگہ پوسٹنگ نہیں ہوگی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں