The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کے ایئرپورٹس پر پلاسٹک بیگ کے استعمال پرپابندی

کراچی: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے پلاسٹک بیگز پر عائد پابندی وزیر اعظم عمران خان کی کلین اور گرین مہم کے تحت لگائی گئی ہے جس کے بعد اب فلائٹس پر پلاسٹک استعمال نہیں ہوسکے گا۔

سیکریٹری ایوی ایشن کی جانب سے سول ایوی ایشن حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ جہازوں میں مسافروں کو پیش کئے جانے والے کھانے میں بھی پلاسٹک کی تھیلیوں میں پیک کٹلری پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صحت مند ماحول کے لیے پلاسٹک بیگز کی جگہ کاغذ اور ماحول دوست بیگز استعمال کیے جائیں۔ائیر پورٹ پر ریسٹورنٹ اور دیگر شاپس پر بھی پلاسٹک کے استعمال پر بھی پا بندی ہو گی۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ادارہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے شروع کردہ کلین اور گرین پاکستان مہم پر عمل پیرا ہے۔ یاد رہے کہ چار روز قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے سامان ریپنگ کےحوالے سے پہلےجاری کئے گئے احکامات کو منسوخ کرچکی ہے، اب مسافر کی مرضی ہوگی کہ وہ اپنے سامان کی ریپنگ کروائے یا نہیں۔

نئے احکامات جاری ہونے کے بعد مسافر اپنی مرضی سے ریپنگ کراسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ سی اے اے نے اس حوالے سے17جولائی کو احکامات جاری کیے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں