پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی ، ایئرپورٹس پر ایک سے زائد وزیٹر کے آنے پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر کے آنے پر پابندی برقرار رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی برقرار رکھی۔

اس حوالے سے سینئرایڈیشنل ڈائریکٹر نے مراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ کہ خلاف ورزی پردفعہ144 کےتحت کاروائی ہوگی ، لاہور ائیر پورٹ کا عملہ ایس اوپیز اور سماجی فاصلےپر پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔

سی اےاے نے ایس اوپیزپرعملدرآمدکرانے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے ، سینئرایڈیشنل ڈائریکٹراختر کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سےآئےمسافروں سےدوررہاجائے۔

یاد رہے سول ایوی ایشن نے این سی اوسی ہدایات کی روشنی میں ایئرپورٹس حکام کو مراسلہ جاری کیا تھا ، جس میں ائیرپورٹ اسٹاف کوایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمد کی ہدایات کی گئیں۔

ایئرپورٹ منیجراخترمرزا کا کہنا تھا کہ کوروناکی تیسری لہرخطرناک صورتحال اختیارکرگئی ہے، مراسلےمیں سماجی فاصلے،ہجوم اورمیل جول سےاجتناب کاکہاگیا ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ اےایس ایف،سی اےاےایک مسافرکیساتھ ایک وزیٹرکی پابندی یقینی بنائیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں