The news is by your side.

Advertisement

سول ایوی ایشن نے کارگو تھروپُٹ چارجز کی وصولی کا نظام خود سنبھال لیا

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کارگو تھروپُٹ چارجز کی وصولی کا نظام خود سنبھال لیا، عملہ تعینات کرکے فی کلو گرام فکس ریٹ مقرر کردیئے گئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کی کارگو تھروپُٹ چارجز کی وصولی سے ادارے کو کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل ہوگا،عوامی شکایات موصول ہونے پر سی اے اے نے لاہور اور کراچی ایئرپورٹ پر نجی کمپنی سے معاہدہ ختم کیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور اور کراچی ایئرپورٹ پر تھروپُٹ چارجز کی وصولی کے حوالے سے مسافروں کی جانب سے بے پناہ شکایتیں موصول ہورہی تھی درآمد کنندہ اشیاء پر من مانے نرخ وصول کئے جارہے تھے، سول ایوی ایشن اتھارٹی21جون سے تھروپُٹ چارجز خود وصول کررہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تھروپُٹ چارجز کی وصول کیلئے سینئر افسران پر مشتمل عملہ تعینات کردیا گیا ہے، اس سے قبل درآمدی اشیاء پر تھروپُٹ چارجز لگانے کا فارمولہ بہت پیچیدہ ہوا کرتا تھا، سی اے اے نے تھروپُٹ چارجز فارمولے کو آسان اور سہل بنا تے ہوئے فی کلو گرام پر ریٹ فکس کردیا ہے، اب درآمد کنندہ سے اضافی وصولی نہیں کی جاسکے گی۔

ذرائع کے مطابق سابقہ نجی کمپنی کو بدلنے کیلئے سی اے اے نے متعدد بار ٹینڈر بھی جاری کئے، سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ ٹینڈر پر کسی اور کمپنی نے دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔

اب باہر سے آنے والی اشیاء پر قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ان کو کلیئر کیا جارہا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فی کلو گرام فکس ریٹ بھی مقرر کردیئے ہیں، تمام ممالک سے درآمد ہونے والی اشیاء پر چارجز کی وصولی فکس کردی گئی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں