ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

ایئرنیوی گیشن پلان 2024، سی اے اے کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے ایئر نیوی گیشن پلان 2024 پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے نارتھ سیکٹر ایف آئی آر کو لاہور ریجن میں ضم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے کراچی کے نارتھ سیکٹر ایف آئی آر(فلائٹ انفارمیشن ریجن) کو لاہور ریجن میں ضم کردیا،، سیکریٹری ایوی ایشن حسن ناصر جامی لاہور ایریا کنٹرول سینٹر کا افتتاح 31 اکتوبر کو کریں گے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 31اکتوبر سے لاہور ریجن، نارتھ سیکٹر کے شامل ہونے سے وسیع ہوگا، اس اقدام سے یورپ اور مشرق وسطی سے دوطرفہ جہازوں کی بہتر رہنمائی ہوگی۔

سی اے اے کے مطابق رحیم یار خان، قلات اور کوئٹہ سے گزرنے والی ایئرٹریفک کو لاہور سے کنٹرول کیا جائے گا، نارتھ سیکٹر کے اضافے سے یورپ، کینیڈا اور خلیجی ممالک کی پروازوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

سول ایوی ایشن نے غیر ملکی ایئر لائن پر جرمانہ عائد کردیا

اس حوالے سے سی اے اے نے یہ بھی بتایا کہ لاہور ریجن میں اضافے سے پاکستان کو زرمبادلے میں اضافہ ہوگا، نئے ایئر نیوی گیشن پلان کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا، پلان کے تحت کنٹرول ٹاور کو جدیدٹیکنالوجی سے بھی آراستہ کیا جارہا ہے، بین الاقوامی ایویشن قوانین کے تحت پاکستانی فضائی حدود کو مزید وسیع کیا جارہا ہے۔

نئے سیکٹر سے یورپ، کینیڈا اور خلیجی ممالک سے پروازوں میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں