The news is by your side.

Advertisement

بڑے طیاروں کی لینڈنگ : دالبندین ایئرپورٹ کی توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دالبندین ایئرپورٹ کی توسیع کا فیصلہ کرلیا، ایئرپورٹ کی توسیع سے بڑے طیارے لینڈ کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دالبندین ایئرپورٹ کی توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے ایئرپورٹ کو ا پ گریڈ کرنے کے حوالے سے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹ سروسز کا کہنا ہے کہ دالبندین ایئرپورٹ کی توسیع سےبڑےطیارےلینڈکرسکیں گے، پلاننگ کمیشن اپ گریڈ کرنے سے متعلق گرانٹ جاری کرے گا، دالبندین ایئرپورٹ کی توسیع سے زائرین کو سفری سہولت میسرہوگی۔

گذشتہ روز سیاحت کے فروغ کیلئے سول ایوی ایشن نے احسن اقدام کرتے ہوئے اسکردو ایئرپورٹ پرانٹر نیشنل فلائٹ آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کیا تھا۔

سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے ائیر پورٹ کی توسیع کے حوالے کام جاری ہے ،اسکردو ائیرپورٹ کو ہر موسم کے لئے قابل استعمال بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں سال کے جون جولائی تک ایئرپورٹ کو عالمی پروازوں کیلئے فعال بنانے کی ہدایت کردی ہے ، ساڑھے سات ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردوائیرپورٹ دنیا کے چند بلند ترین اورخوبصورت ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ائیرپورٹ کو لائف لائن اور k2 کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں