منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

سی اے اے کے عملے نے دیانت داری کی مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر سی اے اے عملے کی فرض شناسی اور دیانت داری کی مثال قائم کردی، ایئرپورٹ منیجر نے مسافر کا قیمتی سامان حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون مسافر 12جون کو کراچی سے لاہور کیلئے نجی ایئرلائن سے روانہ ہوئی تھیں، مذکورہ مسافر ایئرپورٹ کے واش روم میں اپنا دستی بیگ بھول گئی تھیں۔

ڈیوٹی پر موجود سی اے اے کے عملے نے واش روم میں بیگ پڑا ہوا دیکھا تو فوری طور پر ٹرمینل مینجر کے حوالے کردیا، بیگ کھول کر دیکھا تو اس میں1لاکھ60ہزار روپے، زیورات اور قیمتی موبائل فون بھی موجود تھا۔

- Advertisement -

بعد ازاں ٹرمینل منیجر نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون مسافر کو تلاش کرکے ان سے رابطہ کیا ایئرپورٹ منیجر نے خاتون مسافر سے سامان کی تصدیق کی اور ضروری کارروائی کے بعد سامان خاتون مسافر کے حوالے کردیا گیا۔

خاتون مسافر لاہور سے کراچی پہنچیں اور ضروری کارروائی کے بعد ایئرپورٹ منیجر نے خاتون کو ان کا قیمتی سامان واپس کردیا، خاتون مسافر نے قیمتی سامان واپس ملنے پر ایئرپورٹ منیجر ، ٹرمینل منیجر کی فرض شناسی کو سراہا۔

خاتون مسافر کا کہنا تھا کہ دستی بیگ گم ہونے پرخاصی پریشان تھی لیکن سی اے اے کے عملے نے میرے ٹکٹ کی مدد سے رابطہ کرکے مجھے قیمتی سامان واپس کیا جس کیلئے میں ان کی ممنون ہوں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں