The news is by your side.

Advertisement

سول ایوی ایشن ملازمین کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کو فراہم کی جانے والی طبی سہولت کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے نئے ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین اور اہل خانہ کے میڈیکل کارڈ کے حوالے سے 6 ماہ کی توسیع کردی گئی۔

ہدایت نامے کے مطابق سول ایوی ایشن کے ملازمین اب میڈیکل کارڈز 30 جون 2021 تک بنوا سکتے ہیں۔

سول ایوی ایشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر برائے ایچ آر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ میڈیکل کارڈ میں توسیع کا اطلاق ملازمین کے والدین اور پنشنرز پر بھی لاگو ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین اور پنشنرز کارڈ کے حصول کے لیے متعلقہ دستاویزات کے ساتھ درخواست ہیڈکوارٹر میں جمع کرواسکتے ہیں۔

سول ایوی ایشن کے مطابق وہ ملازمین جن کی بیٹیوں کی شادی ہوچکی ہیں، اُن کے میڈیکل کارڈ فوری طور پر معطل کیے جارہے ہیں۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 100 فیصد میڈیکل سہولت استعمال کرنے والے ملازمین نئے کارڈ کے لیے درخواست جمع کرانے کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ سن کوٹہ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی ازدواج کو بھی میڈیکل کارڈ کی سہولت نہیں دی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں