The news is by your side.

Advertisement

سی اے اے نے فیری پروازوں کیلئے ایس او پیز جاری کردیں

کراچی: حکومت پاکستان کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی پروازوں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر لینڈنگ کی اجازت دے دی، غیرملکی پروازیں بطور فیری فلائٹس (بغیر مسافروں کے جہاز) پاکستان ایئرپورٹس پر اتریں گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فیری پروازوں کے حوالے سے ایس او پیز بھی جاری کردیں، پروازوں کی پاکستان سے روانگی سے قبل طیاروں کو جراثیم سے پاک کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سی اے اے حکام کے مطابق ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز جہازوں کو جراثیم سے پاک کرنے کا سرٹیفکیٹ  سول ایوی ایشن عملے سے تصدیق شدہ جمع کرانے کی پابند ہوں گی۔

پاکستانی ایئرپورٹس پر طیارے کے مسافروں کو کسی قسم کا پروٹوکول دینے پر پابندی ہوگی، ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کے علاوہ کسی بھی شخص کو کنگکورس ہال میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سول ایوی ایشن انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ پر سفر کے ہر مرحلے میں سماجی فاصلہ بھی لازم ہوگا، بیرون ملک روانگی سے قبل تمام مسافروں کی تھرمل اسکیننگ بھی لازمی ہوگی۔

اگر کسی مسافر میں کرونا وائرس کی علامات پائی گئیں تو موقع پر موجود محکمہ صحت مسافر کو سفر کرنے یا آف لوڈ کرنے کے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں