جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کے خاتمے کیلئے برڈ شوٹرز فعال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کے خاتمے کیلئے برڈ شوٹرز فعال کردیئے گئے اور آگاہی مہم شروع کردی، 7ماہ میں پی آئی اے کے 22طیاروں سے پرندےٹکرانے کے واقعات ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کے خاتمے کیلئے متحرک ہیں، کراچی اور لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کوبھگانے کیلئے اقدامات کیے گئے۔

سی اےاے کا کہنا ہے کہ لاہور اور کراچی ایئرپورٹ پر برڈ شوٹرز فعال کر دیئے گئے اور ضلعی انتظامیہ ، بلدیاتی اداروں کو بھی خطوط لکھ دیے گئے ہیں ، جس میں ایئرپورٹ کے اطراف صفائی ستھرائی کیلئےاداروں کو اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرندوں کے خاتمے کیلئے بھی آگاہی مہم شروع کردی ہے، ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ پرندوں کی ایئرپورٹ کےاطراف بہتات جہازوں کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

اے آروائی نیوز نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے متعلق خبر نشر کی تھی کہ 7ماہ میں پی آئی اے کے 22 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات سامنے آئے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں