اسلام آباد: سول ایوی ایشن کے پنشنر ز کے لیے مختص کردہ رقم حیلے بہانوں سے جہانگیر صدیقی کے بینک کے حوالے کردی گئی‘ شرح سود بڑھنے سے سول ایوی ایشن کو پنشن کے لیے مختص رقم پر نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام’ پاور پلے ‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پانچ ارب کی خطیر رقم ضابطے کی کارروائی کیے بغیر سول ایوی ایشن پنشن ٹرسٹ فنڈ نے جے ایس بینک کو انویسٹ منٹ کے لیے دی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قسم کی انوسٹ منٹ کے لیے تمام بینکوں سے پہلے سمری طلب کی جاتی ہے اور جو بینک زیادہ شرحِ منافع کی پیشکش کرتا ہے ‘ اس کے ساتھ سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم اس کیس میں اس ضابطے کی پیروی کیے بغیر رقم براہ راست جے ایس بینک کے حوالے کردی۔
ا س حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود مئی میں آدھا فیصد بڑھ جائے گی جبکہ رواں ماہ ستمبر تک یہ شرح 8 فیصد تک پہنچ جائے گی‘ جس سے سول ایوی ایشن کو خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



